سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
فرحان اسلم نے کہا کہ ڈرونز کی نشاندہی پر ٹریفک وارڈنزفوری کاروائی کریں گے، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی ٹی او نے کہا کہ قانون شکن عناصر کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے، زیرو ٹالرنس کی بدولت ٹریفک قوانین کیخلاف ورزیوں میں واضح کمی ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کیلئے گی گئی ہے، قانون پسند اور مہذب شہری چالانوں سے محفوظ ہیں، ٹریفک پولیس کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔