ملی سائرس نے چار سال کے تعلقات کے بعد اپنے دوست سے منگنی کرلی

امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ملی سائرس نے چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ میکس مورنڈو سے منگنی کرلی ہے۔

33 سالہ ملی سائرس کی یہ دوسری شادی ہوگی، جبکہ دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف میگزین پیپل نے قریبی ذرائع سے کی ہے۔

گزشتہ دنوں ملی سائرس نے اپنی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں مداحوں نے ان کی انگلی میں ایک نئی انگوٹھی دیکھی اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعد ازاں لاس اینجلس میں فلم Avatar: Fire And Ash کی ریڈ کارپٹ تقریب میں وہ میکس کے ساتھ نظر آئیں اور پہلی مرتبہ کھل کر منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ملی اور میکس کی پہلی ملاقات 2021 میں ہوئی تھی، جبکہ جوڑی نے 2022 میں ویسٹ ہالی وو میں اپنی رومانوی تصاویر سامنے آنے کے بعد تعلق کی تصدیق کی۔ چھ سال کی عمر کے فرق کے باوجود دونوں کی کیمسٹری ہمیشہ خبروں میں رہی ہے، اور اب یہ جوڑا زندگی کے نئے سفر کے لیے تیار ہے۔

Similar Posts