وزیر خزانہ کی زیرصدارت گیارہواں این ایف سی اجلاس جاری

وزیر خزانہ کی زیرصدارت گیارہواں این ایف سی اجلاس جاری ہے، جس میں چاروں صوبوں کی بھی نمائندگی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے قائم کردہ گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس  شروع ہوگیا، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کرررہے ہیں۔

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے دیگر ارکان  بھی شریک ہیں، جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے ۔

اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

Similar Posts