ملک میں آلائشوں پرسیاست زوروں پر ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے، پنجاب میں صفائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ کراچی کے چوک چوراہوں سے ناگوار بو اٹھنے لگی۔
ملک کے بڑے شہروں میں صفائی کی صورتحال متضاد دکھائی دے رہی ہے جہاں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں آلائشوں کے ڈھیر لگ کر تعفن پھیلنے لگا ہے، جبکہ پنجاب میں صفائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور سڑکیں عرق گلاب سے دھلائی جا رہی ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے شہر میں آلائشیں اٹھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے، شہر کے کئی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر آلائشین اور جانوروں کی باقیات پڑی ہیں، شہرمیں تعفن زدہ ماحول ہے اور شہری دہائیاں دے رہے ہیں۔
میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل آگیا
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کی سڑکوں پر عرق گلاب کا چھڑکاؤ
حیدرآباد، میرپور خاص سمیت دیگر شہروں میں بھی صورتحال دگرگوں۔ تیسرے بڑے شہرسکھر میں بندر روڈ کا پیپلز بس سروس اسٹاپ گندگی کا ڈھیر بن گیا۔
دوسری جانب پنجاب میں آلائشیں اٹھانے کے لیے ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے گئے ایک ہزار 684 قربان گاہیں بھی قائم کی گئیں جس کی وجہ سے صورتحال بہتر رہی ،سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔