خواتین کی خودمختاری کی جانب قدم : ای وی اسکوٹیز دینے کی تیاریاں مکمل

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سفری سہولت کی فراہمی کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ آئندہ ماہ خواتین کو ای وی (الیکٹرک وہیکل) اسکوٹیز فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دی جائیں گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد خواتین کو باحفاظت اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبے کے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ بھی لیا گیا۔

نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کریں گے، سندھ حکومت کا اہم اعلان

اجلاس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹی اسکیم نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ جون میں ای وی ٹیکسی منصوبے پر بھی باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

Similar Posts