بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے فیصلےکے تحت وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی، پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے دوران سول آرمڈ فورسز بھی تعینات رہے گی۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی، جس کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیزکے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کا شیڈول ہے، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اور آخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہوگا جبکہ
سیریز کے تینوں میچز لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو سیریز کے لیے آمادہ کیاتھا۔