پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی ٹی 20 تاریخ کا بدترین ریکارڈ بنا ڈالا

0 minutes, 1 second Read

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شکست کے ساتھ اپنی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ قائم کردیا۔

اتوار کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 10.1 اوور میں پورا کر لیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

اس کامل فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو اب 5 ٹی20 میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے میں ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور 4 مزید میچ کھیلنا باقی ہیں۔

پاکستان نے اس بری شکست کے ساتھ اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بدترین ریکارڈ بھی بنا دیا۔ کیویز نے گرین شرٹس کا ہدف مقررہ 20 اوورز سے 59 گیندوں پہلے ہی حاصل کیا، یہ گیندوں کے اعتبار سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں پاکستان کی بدترین شکست ہے۔

اس سے قبل 2018 میں آسٹریلیا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف ہدف 55 گیندوں قبل حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بدترین شکست بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ہی ہوئی تھی، جب 2016 میں ویلنگٹن میں 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی 20 کل بروز (منگل) کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts