وفاقی حکومت اب ہم سے امداد مانگ رہی ہے اور ہم امداد دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں، علی امین گنڈا پور

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلیٰ علی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت اب ہم سے امداد مانگ رہی ہے اور ہم امداد دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں، افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہونا چاہیئے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیئے، خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے اور معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، ہماری معاشی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج وفاقی حکومت ہم سے امداد مانگ رہی ہے، صوبہ اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ وہ دیگر کو امداد فراہم کر سکتا ہے، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Similar Posts