وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا

وفاقی پولیس کا انسداد سائبر کرائم ونگ ختم کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے افسران و اہلکاروں کو سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جب کہ  سائبر کرائم ونگ کے پاس موجود مقدمات اور انکوائریز این سی سی آئی اے کے حوالے کردی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی میں ٹرانسفر کیے گئے  انسداد سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران و کانسٹیبلز کی تعداد 22  ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق   انچارج سائبر کرائم ونگ انسپکٹر آصف خان ، 3 سب انسپکٹر، 2 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 6 لیڈی کانسٹیبلز اور 10مرد کانسٹیبلز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سائبر کرائم ونگ کے پاس 112 شکایات تھیں۔ 2  مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جاچکے ہیں جب کہ 20 شکایات انکوائریز کی اسٹیج پر ہیں  اور 90  شکایات پر بھی قانونی کارروائی جاری ہے۔

Similar Posts