بلوچستان میں محکمہ فشریز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع محکمہ فشریز نے بتایا کہ ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فشریز ٹیم کی بروقت کارروائی سے مافیا پسپا ہوا۔
محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے فشریز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ذرائع محکمہ فشریز کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے۔