پنجاب حکومت و پاک فوج کےخلاف اور کالعدم تنظیم کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں اپ لوڈ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملکی مفاد کے خلاف پوسٹس کرنے پر پولیس اہل کار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پرعقیل نورکے اکاؤنٹ سے پنجاب حکومت اور پاک فوج کے خلاف جب کہ ایک کالعدم تنظیم کے حق میں مختلف پوسٹیں اپ لوڈ کی گئیں۔
مقدمے میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس کی جانب سے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ محمد عقیل نور کانسٹیبل کا ہے اور وہ کافی عرصہ سے پوسٹیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے، جو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات ہے۔
تھانہ گلشن اقبال میں کانسٹیبل عقیل نور کے خلاف 155Cکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔