سعودآباد میں چور یوسی چیئرمین کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر لے کر فرار

ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرچوری کرکے فرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودآباد ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر چوری کرکے فرارہوگئے۔

سعود آباد ماڈل کالونی میں لٹیروں نے یونین کمیٹی کےچئیرمین اوران کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرزبھی لے اڑے،یوسی پانچ کے چئیرمین محمد طلحہ خان نے چوری کی واردات سے متعلق فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔

یو سی چئیرمین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کی  گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے چاروں ٹائرلے گئے۔ نامعلوم ملزمان ان کے پڑوسی کی گاڑی کے بھی ٹائر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چند روزپہلے اسی علاقے سے کار بھی چوری ہوئی۔

انھوں نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ تھانے کی پولیس کیا کر رہی ہے گاڑیوں کے ٹائرچوری کیے جا رہے ہیں اور پولیس سو رہی ہے۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں اورایسے افراد پرخصوصی نظر رکھیں جو چہروں پر ماسک یا نقاب لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔

Similar Posts