5 یا زیادہ سے زیادہ 10 سال میں جنگ ناگزیرہے: ایلون مسک

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کےسربراہ ایلون مسک نے جنگ سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر بئی بحث چھیڑ دی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ پانچ یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ کا ہونا ناگزیر ہے۔

ایلون مسک نے یہ ٹویٹ ایک صارف ہنٹر ایش کی پوسٹ کے جواب میں کی۔

ہنٹر ایش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے جنگ کے امکانات یا جنگ کے مصدقہ خطرات  ختم ہوگئے ہیں، جس کے باعث تمام حکومتیں کمزور ہوگئی ہیں۔

ایلون مسک نے اسی پوسٹ کے جواب میں پانچ سال یا زیادہ سے زیادہ دس سال میں جنگ ناگزیر ہونے سے متعلق پیشگوئی گی۔

واضح رہے انہوں نے اس متعلق مزید کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

Similar Posts