ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر سنانا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار اور مختلف رولز پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، کاز لسٹ میں شامل مقدمات روز نمٹانے کو جج کی کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرئع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تمام اراکین کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔