اب گھر کی دیواروں سے بجلی بنانا ممکن، سولر پینٹ متعارف

0 minutes, 0 seconds Read

اب گھروں کی دیواروں سے بجلی پیدا کرنا ہوگا ممکن کیوںکہ شمسی توانائی کے ماہرین کی جانب سے ”سولر پینٹ“ نامی ایک جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے، جو مستقبل میں روایتی سولر پینلز کا مؤثر اور سستا متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق، سولر پینٹ کے ذریعے توانائی کا حصول نہ صرف کم لاگت پر ممکن ہوگا بلکہ یہ عمل کہیں زیادہ سہل بھی ثابت ہوگا۔

لنکڈاِن کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سولر پینلز کا کردار ادا کرتے ہوئے گھروں کی دیواریں قابلِ استعمال بجلی پیدا کر سکتی ہیں، جس سے سستی اور پائیدار توانائی کے حصول کا نیا راستہ کھلے گا۔

بیٹریوں اور انورٹرز میں جاسوسی کے آلات، امریکہ میں ہلچل مچ گئی

مذکورہ سولر پینٹس جنہیں فوٹو وولٹائیک پینٹس بھی کہا جاتا ہے، یہ ٹیکنالوجی شمسی توانائی پیدا کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ پینٹس مخصوص روشنی جذب کرنے والے مادوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو فوٹو وولٹائیک اثر کے ذریعے الیکٹران کو حرکت میں لا کر برقی رو پیدا کرتے ہیں۔

امریکی ریاست میں نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کیلئے بل منظور، معاہدے ختم ہوں گ

یہ پینٹس روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں سستے، زیادہ لچکدار اور متنوع سطحوں پر قابلِ استعمال ہیں۔ جہاں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے مخصوص جگہ اور ڈھانچے کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں سولر پینٹس دیواروں، چھتوں، یہاں تک کہ گاڑیوں پر بھی آسانی سے لگائے جا سکیں گے۔

کراچی میں پوری اسٹیل فیکٹری سولر پر منتقل، یہ کارنامہ کیسے ہوا

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پینٹ ٹیکنالوجی توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت ہے، جو نہ صرف ماحول دوست بلکہ کم لاگت اور آسان تنصیب کی وجہ سے عام صارفین کے لیے بھی قابلِ رسائی بنتی جا رہی ہے۔

Similar Posts