تیش دیشمکھ نے اپنی 22 سالہ کامیاب شادی کا رازکھول دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیش دیشمکھ نے اپنی اہلیہ جینیلیا ڈسوزا کے ساتھ اپنے 22 سالہ رشتہ کی کامیابی اور شادی کے راز سے پردہ اٹھایا۔

دونوں کو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اور کامیاب جوڑی سمجھا جاتا ہے اور ان کا رشتہ کبھی بھی کسی افواہ یا تنازعے کا شکار نہیں ہوا۔

برسوں کی محبت کے بریک اپ کے بعد کرینہ کپور نے شاہد کپور کے لیے کیا کہہ ڈالا

حال ہی میں اپنی شادی اور جینیلیا کے ساتھ گزاری گئی بہترین زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رتیش دیشمکھ نے کہا کہ ان کے درمیان کبھی بھی بحث یا لڑائی نہیں ہوتی۔ اگرچہ بعض اوقات کچھ مسائل پر اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے، مگر دونوں میں کبھی کسی بات پر تلخ کلامی یا لڑائی نہیں ہوتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسی صورت میں ہم میں سے جو بھی غلطی پر ہوتا ہے وہ اپنی انا کو پس پشت ڈال کر پہل کے لیے آگے بڑھ جاتا ہے۔

رتیش نے وضاحت کی کہ اس 22 سالہ تعلق میں ان کی پالیسی یہ ہے کہ کسی بھی بحث کو اگلے دن تک نہیں بڑھنے دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جینیلیا ناراض ہوتی ہیں تو وہ خاموشی سے ان کی بات سنتے ہیں اور اگلے دن تک سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، اس کے بعد وہ گزرے ہوئے دن کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ زیادہ تر معاملات میں وہ خود غلطی کرتے ہیں، اس لئے معافی میں پہل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ شادی کو کامیابی سے چلانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی غلطی تسلیم کریں، معافی مانگیں اور آگے بڑھ جائیں۔

یاد رہے کہ رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈسوزا نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کا تعلق 2003 میں فلم کے سیٹ پر شروع ہوا تھا۔ یہ جوڑی دوستی سے محبت میں بدل گئی اور آج ان کے دو بیٹے ہیں۔ اور وہ ایک مثالی اور خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Similar Posts