خیبرپختونخوا حکومت کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو درج ہونے والے مقدمات کو سیاسی انتقام اور بغیر ثبوت درج قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کے ساتھ ریڈیو پاکستان پشاور واقعے کی تحقیقات صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے انسداد دہشت گردی فورس کیلیے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظور یدی۔

Similar Posts