تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔
مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام حسین کے علاوہ کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کرلیا، برآمد کی جانے والی منشیات کراچی میں مختلف منشیات کے اڈوں و مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔
چھاپہ مار کارروائی انسداد منشیات ٹاسک فورس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کی گئی تھی۔ پولیس گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے جبکہ گزشتہ 4 روز کے دوران انسداد ٹاسک فورس نے گلستان جوہر ، پاک کالونی ، ملیر اور سمیت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی برآمد کی ہے۔
سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں انسداد منشیات کیلئے ٹاسک فورس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔