اُرمیلا سے محبت؛ ہدایتکار رام گوپال ورما کی پہلی بار لب کشائی

بالآخر وہ دن آ ہی گیا جب بالی ووڈ کے بے باک ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات پر کھل کر بات کردی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں جب رام گوپال ورما سے بار بار پوچھا گیا کہ آخر 90 کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ اتنی کیمسٹری کیوں تھی؟

تو انھوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں۔ اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔

اس موقع پر رام گوپال ورما نے الٹا صحافی سے سوال کردیا کہ میں نے تو امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کافی کام کیا لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے۔

یاد رہے رام گوپال ورما نے رنگیلا اور ستیا سے لیکر اپنی بلاک بسٹر فلموں میں بطور ہیروئن ارمیلا کا ہی انتخاب کیا۔

جس سے یہ تاثر جانے لگا تھا کہ شاید رام گوپال ورما شاید اداکارہ ارمیلا کے محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں کے درمیان رومانس پروان چڑھ رہا ہے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ رام گوپال ورما کے لیے یہی بات سری دیوی کے لیے بھی کہی جاتی رہی ہے۔

ایک وقت ایسا بھی تھا جب رام گوپال ورما کی فلموں میں سری دیوی لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں اور دونوں کے بارے یہی گوسپ اُس وقت بھی ہوئی تھیں۔

تاہم رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ جب کسی کے ساتھ آپ کے کام کرنے کی کیمسٹری بن جاتی ہے تو ایک اچھی ٹیم ورک ریلیشن بنتا ہے جس سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔

 

Similar Posts