جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان، جسٹس ظفراحمد راجپوت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سپریم کورٹ کے مستقل جج بن گئے۔
صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایک جج اور دوصوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے۔وزارت قانون و انصاف سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس کامران خان ملا خیل کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
تمام تقرریاں آئین کے آرٹیکل 193 اور آرٹیکل 177 کے تحت کی گئی ہیں جو ان ججوں کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے نافذ ہوں گی۔صدرمملکت نے دو ہائیکورٹس کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ایک جج کی تقرری کی منظوری دے دی۔