گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ مانگ لی

0 minutes, 0 seconds Read

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، گورنر سندھ نے خط میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت سے گرانٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں گورنر سندھ نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگ لی۔

گورنر سندھ نے میئر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال کردی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں کراچی ریڑھ کی ہڈی ہے، 100 ارب کی گرانٹ سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Similar Posts