لاہور، گل داؤدی کی سالانہ نمائش 2025، جیلانی پارک لاہور میں رنگوں اور خوشبوؤں کا سمندر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے رات گئے جیلانی پارک میں جاری گلِ داؤدی کی سالانہ نمائش 2025 کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

نمائش کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرتے ہوئے راشد نصراللہ نے پھولوں کی رنگا رنگی، سجاوٹ اور شہریوں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو صحت مند، خاندانی اور مفت تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نمائش میں شہریوں کی بھرپور آمد اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بتا رہی ہیں کہ عوام وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو دل کی گہرائیوں سے سراہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں رنگ، خوشیاں اور خوشحالی پھیلانے میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی دن رات کی محنت شامل ہے۔

Similar Posts