بنوں میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی

بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts