ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کا بدستور پہلا نمبر، انگلینڈ کی تنزلی

آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے مات دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ٹیسٹ میں فتح سے آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (2025-27) میں خود کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔

کینگروز اب تک نئے دورانیے کے تمام پانچوں میچز میں کامیاب رہا ہے جبکہ انگلش ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبرپر چلی گئی۔

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقا حسب سابق دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے، چھٹا نمبر نیوزی لینڈ کے قبضے میں آگیا ہے۔

Similar Posts