تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی پولیس سے بے خوف لٹیروں کی لانڈھی نمبر 6 میں دن دیہاڑے راہ چلتے شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے شہری کو روکنے کی کوشش کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر شہری گھبراہٹ شکار ہوئے تاہم ملزمان نے شہریوں کے چلتی موٹر سائیکل سے گرتے ہی واردات انجام دینا شروع کر دی۔
ملزمان بنا کسی خوف لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کا نشانہ بننے والے شہری سے 18 لاکھ روپے نقدی لوٹی گئی۔ شہری بینک سے نقدی رقم لیکر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں واردات کا نشانہ بنے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔