ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری سے فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن ایک روپے 22 پیسے تک بڑھ جائے گا اور فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز کے کمیشن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائے گا۔
ای سی سی کے اجلاس سے متعقل وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 سے 10 فیصد کے درمیان اضافہ منظور کرلیا گیا، مارجن میں آدھا اضافہ فوری اور آدھا ڈیجیٹلائزیشن سے مشروط ہوگا اور پیٹرولیم ڈویژن یکم جون 2026 تک رپورٹ دے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ای سی سی نے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کا تفصیلی جائزہ لیا، پاور سیکٹر کی مالی پائیداری یقینی بنانے پر غور کیا گیا اور پاور ڈویڑن کو وسط مدتی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈسکوز اہداف کی مانیٹرنگ کے لیے فالو اپ میکنزم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔