یوکرین میں جلد انتخابات ہونے چاہئیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جلد از جلد انتخابات کرانے چاہئیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جنگ کو انتخابات نہ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روس کو برتری مل رہی ہے اور یوکرین اپنا کافی حصہ کھو چکا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک امن مذاکرات میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرینی عوام کو حق راۓ دینا چاہیے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انتخابات کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی شراکت دار یوکرین کو سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ آئندہ 60–90 دنوں میں انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں۔

Similar Posts