فیسٹیول میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ایک خصوصی نشست کا حصہ بنیں اور اپنی زندگی اور فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے گزشتہ چند برسوں سے اپنی بیٹی کی پرورش پر توجہ دینے کے لیے فلموں سے کچھ دوری اختیار کی ہوئی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شکل و صورت میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں پر انٹرنیٹ صارفین نے غیر ضروری تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔
کئی لوگوں نے ان کے چہرے میں فرق محسوس کرتے ہوئے غیر مناسب طور پر ان کا موازنہ راکھی ساونت سے کیا، جو مبینہ طور پر چہرے پر حد سے زیادہ فلرز کے باعث تنقید کا شکار رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سخت تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ایشوریا رائے کی جگہ راکھی ساونت نظر آئیں، جبکہ کچھ نے ان کے انگریزی بولنے پر بھی طنز کیا۔
چند لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کے چہرے کی سابقہ قدرتی چمک اب نظر نہیں آتی۔
تاہم ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی خوبصورتی، وقار اور کامیاب کیریئر کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔