پاکستان کا شعبہ سیاحت عروج پر، 2025 تک 4 ارب ڈالر سے زائد کے منافع کی توقع، رپورٹ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کاسیاحت کا شعبہ 2025 تک 4 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کرے گا، جب کہ 2029 تک اس کا حجم 5.53 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ انکشاف ”اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ“ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 سے 2029 تک سیاحت کی صنعت کی سالانہ ترقی کی شرح 6.75 فیصد متوقع ہے۔ پیکج ہالیڈیز اس شعبے کا سب سے نمایاں حصہ ہوگا، جو 2025 میں 1.92 ارب ڈالر کی آمدنی پیدا کرے گا۔

2029 تک پیکج ہالیڈیز کے صارفین کی تعداد 22.17 ملین تک پہنچ جائے گی، جب کہ 2025 میں یہ 11.3 فیصد سے بڑھ کر 14.6 فیصد ہو جائے گی۔ جبکہ فی صارف اوسط آمدنی 150.66 ڈالر متوقع ہے۔

2029 تک آن لائن بکنگ کا حصہ مجموعی آمدنی کا 66 فیصد ہو جائے گا۔

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کی وجوہات

پاکستان میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو ملک کے تاریخی، ثقافتی اور قدرتی حسن کو دریافت کر رہے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ پاکستانی بھی اپنے ملک کے سیاحتی مقامات کو دریافت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اور اس کیلئے بہتر سڑکیں، ہوٹلز، اور سفری سہولیات سیاحوں کے لیے زیادہ آسانیاں فراہم کر رہی ہیں۔

آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سیاحت کے رجحانات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ نئی سیاحتی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافے سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔

5مستحکم سیاسی ماحول اور بہتر سیکیورٹی کی صورتحال نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

پاکستان سیاحت کے عالمی نقشے پر

پاکستان کا سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور اگر یہی رجحان جاری رہا، تو ملک جلد ہی دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہو سکتا ہے۔

Similar Posts