بھارتی گلوکارہ کو نازیبا ڈیپ فیک تصویر کیساتھ بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکی موصول

بھارتی گلوکارہ اور ڈبنگ آرٹسٹ چنمئی سرپادا کو ایک خوفناک دھمکی موصول ہوئی، جس میں ان کی ڈیپ فیک نازیبا تصویر بھی شامل تھی۔

چنمئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں حالیہ ہفتوں کے دوران ملنے والی مسلسل آن لائن دھمکیوں کے بارے میں بتایا۔

ان کے مطابق کچھ ہفتے قبل ان کے شوہر، اداکار و فلم ساز راہل رویندرن کے منگل سوتر سے متعلق ایک بیان کے بعد، انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چنمئی نے اے آئی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پولیس کارروائی ہو یا نہ ہو، وہ اس مسئلے کو منظرِ عام پر لانا ضروری سمجھتی ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا،’مجھے گالیاں دی گئیں، مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔’

چنمئی نے مزید بتایا کہ کچھ افراد کے خلاف میں نے ایکس اسپیسز میں کی گئی گفتگو کی بنیاد پر شکایت بھی درج کروائی ہے۔

I got a morphed image from a page today and tagged the cops – whether legal action happen will happen or not is not the issue

But I made this video for girls and their families to safeguard against the ‘Lanja Munda’ spewing people here who have been paid to do this for the past… pic.twitter.com/unjeJANNHP
— Chinmayi Sripaada (@Chinmayi) December 10, 2025

انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد سے انہیں بارہا سیاسی گروپوں کے حمایت یافتہ افراد کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

چنمئی نے واضح کیا کہ ڈیپ فیک اور اے آئی کے بڑھتے استعمال سے خواتین کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوتیں۔

آخر میں انہوں نے خواتین، بچیوں اور والدین کو مشورہ دیا کہ ایسی صورتحال میں فوری قانونی مدد حاصل کریں۔

Similar Posts