ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر کے علاقہ حجیرہ میں 11 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل طور پر فعال کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق  آزاد جموں و کشمیر میں 50 آئی ٹی سیٹ اپس کے قیام سے خطہ میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے، جدید آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اَپس، فری لانسرز اور پیشہ ور افراد کیلئے بہترین معیاری سہولیات دستیاب ہیں۔

آئی ٹی پارک میں تیز رفتار انٹرنیٹ، بلا تعطل بجلی اور پرسکون ماحول کے ساتھ جدید آئی ٹی ایکو سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ایس سی او کی مسلسل پیش رفت سے ممکن ہوا۔

ایس سی او نے جدید آئی ٹی پارک کے ذریعے خطہ میں اسٹارٹ اَپس اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو متعارف کرا دیا۔ ٹیکنالوجی، جدت اور روزگار کے فروغ میں ایس سی او کی خدمات آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کی علامت ہیں۔

Similar Posts