سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔
وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔
ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانیت نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں نور و ہدایت کا چراغ جلایا۔
ان کے متعلقین کی طرف سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔