دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے اہم گروپ اے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ معمول سے تاخیر سے شروع ہوا، اور اب دونوں ٹیموں کی اننگز 49 اوورز تک محدود کر دی گئی ہیں۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہونے والے سنسنی خیز انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تاکہ بھارت کے بیٹنگ لائن اپ کو محدود کیا جا سکے۔
بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، اس سے قبل میچ 10 بجے شروع ہونا تھا، اب بارش کی وجہ سے میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیمیں کتنے میچز کھیلیں گی؟ شیڈول سامنے آگیا
شائقین اس موقع پر ٹی وی اور آن لائن دونوں ذرائع سے میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جبکہ یہ میچ گروپ مرحلے کے لیے اہم موڑ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، ہمارے لیے یہ ایک نارمل گیم ہے، تمام کھلاڑی پراعتماد ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دانیال کی جگہ محمد سبحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی انڈر 19 کرکٹرز کا کوچ پر تشدد، 20 ٹانکے، کندھا فریکچر
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف میچ کھیل چکے ہیں، اپنے بولنگ یونٹ پراعتماد ہے، بھارتی ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
قبل ازیں بھارت نے اپنے کیمپین کا آغاز دبنگ انداز میں کیا، جہاں انہوں نے یو اے ای کے خلاف 433 رنز بنائے۔ بھارتی بلے باز وائبھاؤ سوریا ونسھی کی شاندار سنچری نے ٹیم کو یہ مضبوط مجموعہ بنانے میں مدد دی۔ یو اے ای صرف 199 رنز پر محدود رہی اور بھارت کو 234 رنز سے شاندار فتح ملی۔
پاکستان نے بھی کیمپین آغاز کا شاندار انداز میں کیا۔ ابھرتے ہوئے اسٹار سمیر منہاس نے ناقابل شکست سنچری بنائی اور پاکستان کو 345 رنز تک پہنچایا۔
پاکستان کے بولرز نے پھر ملائیشیا کو صرف 48 رنز پر محدود کر کے 297 رنز کی تاریخی فتح حاصل کی، جس سے نہ صرف ٹیم کے بلے اور بالنگ میں توازن دکھا بلکہ گروپ اے میں پاکستان کی نیٹ رن ریٹ بھی مضبوط ہوئی۔
اتوار کے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں دونوں ٹیمیں اپنی بہترین فارم دکھانے کی کوشش کریں گی۔ پاکستان کو گروپ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنا ضروری ہے، جبکہ بھارت پہلے میچ کی فتح کے بعد اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پرعزم ہوگا۔