پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان سنگر رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔
میانوالی ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوجوان غریب سنگر رحمان علی جو گھر کا واحد کفیل ہے جس کی عمر 16 سال ہے ایس ایچ او داود خیل وسیم خان کا تشدد وسیم
سرار سر ظلم ہے۔
پنجاب کی ماں سے گزارش ہے اپنے بچوں کا تحفظ کریں@MaryamNSharif @aftabniazi007 @ZeshanMalick pic.twitter.com/ztIROWShWW
— Tariq Niazi (@Tariq_Niazi6) December 14, 2025