عالمی جریدے فوربز کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق ٹیلر سوئف کے زیر ملکیت اثاثوں کی مالیت 1 ارب 60 کروڑ ڈالر تک جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون رپورٹر بن گئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے نہ صرف اہم سنگ میل عبور کیا بلکہ انہوں نے گلوکارہ ریحانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جن کے پاس 1 ارب چالیس کروڑ ڈالر کے برابر رقم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئف کی دولت کا بڑا حصہ اُن کے کنسرٹ، پراپرٹی لین دین، برانڈ اور گانوں کی مدد سے بنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ کسی بڑے بزنس امپائر کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ اپنے میوزک کیریئر کو کامیابی کے ساتھ لے کر نہ صرف چل رہی بلکہ بھرپور پیسے بھی کما رہی ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹیلر سوئفٹ کے اثاثوں کی مالیت 80 کروڑ ڈالر تھی۔