اہلیہ کی سالگرہ پر فہد مصطفیٰ کی غیر موجودگی نے کئی سوالات کھڑے کردیے

فہد مصطفیٰ پاکستان کے صفِ اول کے اداکار، پروڈیوسر اور مقبول ٹی وی ہوسٹ ہیں، جو اپنی بے باک شخصیت اور متنوع اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے میں عبدالقادر ہوں، دوسری بیوی، میں چاند سی، کبھی میں کبھی تم جیسے ڈراموں میں شاندار کام کیا، جبکہ مشہور گیم شو آج بھی ان کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

فلمی دنیا میں بھی فہد مصطفیٰ نے نامعلوم افراد، ایکٹر اِن لا، لوڈ ویڈنگ اور جوانی پھر نہیں آنی 2 جیسی کامیاب فلموں سے خود کو منوایا۔

فہد مصطفیٰ کی شادی ثناء فہد سے ہوئی اور ان کے دو بچے فاطمہ اور موسیٰ ہیں۔

کچھ عرصہ قبل فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی، جس کے بعد فہد اور ثناء کو ایک ساتھ کم ہی دیکھا گیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حال ہی میں ثناء فہد نے اپنی سالگرہ سادگی سے منائی، جس میں ان کی قریبی دوستوں کے ساتھ بچے فاطمہ اور موسیٰ بھی شریک تھے، تاہم فہد مصطفیٰ کی غیر موجودگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کسی نے فہد کی کمی محسوس کی تو کسی نے ثناء کے جذبات کو اہم قرار دیا۔

دوسری جانب فہد مصطفیٰ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خواتین کی محفل تھی اور فہد اس وقت گیم شو کی لائیو میزبانی میں مصروف تھے۔

خود فہد مصطفیٰ اور ثناء فہد کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

Similar Posts