راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر مزدا ٹرک ،کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 50 سالہ مسماتہ عائشہ منیر نامی  خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ 

زخمیوں میں 58 سالہ محمد رفیق اور 38 سالہ زاہد عباسی شامل ہیں۔ حادثے میں کار پچک کر رہ گئی۔ ریسکیو 1122 نے خصوصی آپریشن کرکے پھنسے سوار کو نکالا۔ 

کار سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوا۔ 

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دونوں زخمیوں اور جاں بحق خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Similar Posts