بالی ووڈ کے 53 سالہ ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن کے ساتھ گفتگو کے دوران بھارت میں ہونے والی شادیوں پر کھل کر بات کی۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شادیوں کا انداز اور ڈی این اے، خاص طور پر ڈیسٹینیشن ویڈنگز، اب بدل چکا ہے اور میں اس کا مکمل کریڈٹ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کو دوں گا۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ ہدایت کار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی والے دن سے پہلے تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ ہونے جارہا ہے اور اس دوران پورے ملک میں صرف یہی ایک خبر وائرل تھی۔
کرن جوہر نے جوڑے کی شادی کی تقریب کو ’خفیہ آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ سے پہلے تک اس بات کا کوئی اشارہ تک نہیں دیا گیا کہ یہ شادی ہونے جارہی ہے۔
خیال رہے کہ ادکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کوئی سال کے تعلق کے بعد دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر ٹسکنی میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں 4 سالہ بیٹی وامیکا اور ایک سالہ بیٹا اکائے، جن کے ساتھ وہ لندن میں رہائش اختیار کرچکے ہیں۔