راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
راکھی ساونت نے کہا کہ وہ نتیش کمار کو اپنا پسندیدہ لیڈر سمجھتی تھیں، لیکن اس طرح کے رویے نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو نقاب اور پردے کا حکم دیا گیا ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زبردستی کسی عورت کے پردے کو ہاتھ لگائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کی عزت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایک طرف خواتین کے احترام کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ان کی عزت اتارتے ہو، یہ ہر گز برداشت نہیں ہوگا۔
دوسری جانب عامر خان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم نے بھی بہار کے وزیر اعلیٰ کی اس حرکت کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
A woman’s dignity and modesty are not props to toy with. Least of all on a public stage. As a Muslim woman, watching another woman’s niqab being pulled at so casually, accompanied by that nonchalant smile, was so infuriating.
Power does not grant permission to violate…
— Zaira Wasim (@ZairaWasimmm) December 15, 2025
زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عورت کا وقار اور سجاوٹ کوئی کھلونا نہیں ہے، خاص طور پر عوامی پلیٹ فارم پر تو بالکل نہیں۔ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے، کسی دوسری عورت کا نقاب اس طرح ہٹاتے ہوئے دیکھنا اور ساتھ ہی وہ بے پرواہ مسکراہٹ دیکھنا انتہائی اشتعال انگیز تھا۔ زائرہ وسیم نے مزید لکھا کہ طاقت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی حدود سے تجاوز کریں۔