میانوالی: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائی قتل، 3 افراد زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

میانوالی تھانہ صدرکےعلاقےسہراب والاکے مقام پر زمین کے تنازع پر ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں مقتولین کا بھائی،چچا اوردوست شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے سہراب والا میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت طاہر خان اور ارشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق طاہر خان محکمہ صحت میں کلرک کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

جمرود میں پانی اور زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد قتل، 5 زخمی

زخمی ہونے والوں میں مقتولین کا ایک بھائی ان کا چچا اور ایک قریبی دوست شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازع کافی عرصے سے چلا آ رہا تھا، جو خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Similar Posts