ارشد ندیم کے کوچ کا حکومتی عدم توجہی پر احتجاج، سول ایوارڈ کی سفارش

0 minutes, 0 seconds Read

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے حکومتی سطح پر اپنی خدمات کا اعتراف نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر کھیل، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سیکرٹری اسپورٹس کو خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے اپنے لیے سول ایوارڈ کے نام پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

فیاض بخاری نے اپنے خط میں 2015 میں ارشد ندیم کے واپڈا جوائن کرنے سے لے کر ٹوکیو اولمپکس تک کی کوچنگ کی تفصیلات شامل کی ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومتی سطح پر ان کی خدمات کو تسلیم نہیں کیا گیا، حالانکہ انہوں نے پاکستان کے لیے ایک عالمی معیار کا ایتھلیٹ تیار کیا۔

خط میں فیاض بخاری نے یہ بھی ذکر کیا کہ ارشد ندیم کے بعد انہوں نے یاسر سلطان کو بھی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کیا اور اپنی زندگی پاکستان ایتھلیٹکس کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔

Similar Posts