پاکستان کی معروف خواجہ سرا رقاصہ مہک ملک پر شادی کی ایک نجی تقریب میں فحش گانوں پر رقص کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رقاصہ مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق منڈی یزمان کے نواحی گاؤں میں منعقدہ مہندی کی نجی تقریب میں مہک ملک کو رقص کے لیے مدعو کیا گیا تھا،جہاں مہک ملک نے نیم عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر رقص کیا جبکہ دیگر ملزمان ان پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔
لاہور کی ہیرا منڈی اب کہاں شفٹ ہوگئی، فلم میں کیا غلطیاں تھیں، تاریخ دان کے انکشافات
رقص کا عالمی دن منایا جارہا ہے
مقدمے میں 10 ملزمان کو نامزد جبکہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ تقریب میں کچھ سرکاری ملازمین بھی شامل تھے جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی موجود تھا، تاہم سرکاری ملازمین کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔