خیبرپختونخوا میں گرمی میں اضافہ، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا میں اگلے ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی گئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے جبکہ موسم گرم کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، صوبے کے بیشتر علاقوں میں 14 سے 18 اپریل تک دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے جبکہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اوررات کے اوقات میں موسم گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔

ہیٹ ویو الرٹ کے بعد کراچی میں موسم خوشگوار

پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں، کسان فصلوں کے لئے پانی کا مناسب انتظام کریں، عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts