سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگی؟

0 minutes, 0 seconds Read

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1100 روپے اور فی اونس 11 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے اور 10 گرام سونا 944 روپے اضافے سے قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگی؟

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر بڑھ کر 3356 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ بھی 85 روپے اضافے سے 4022 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.85 ڈالر بڑھ کر 38.38 ڈالر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 6600 روپے جبکہ فی اونس 64 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

Similar Posts