کراچی: مائی کلاچی روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کراچی کے مائی کلاچی روڈ پر پیش آیا، جہاں ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کار کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، ملزم نے افطاری کے وقت گانے چلا رکھے تھے، عینی شاہدین

کراچی: تیز رفتار ٹرالر نے پریکٹیکل دے کر واپس آنے والے 15 سالہ بچے کو کچل دیا

کراچی میں 5 ٹریفک حادثات نے 5 افراد کی جان لے لی، واٹر ٹینکر نذر آتش

جاں بحق میاں بیوی کی شناخت عبدالستار اور آمنہ ستار کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ گاڑی میں پستول اورمقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔

Similar Posts