نظر بندی قانون کیس: لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ تحلیل ہوگیا

0 minutes, 0 seconds Read

نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ تحلیل ہو گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

پانچ رکنی بینچ کے ممبر جسٹس خالد اسحاق نے کیس سننے سے معذرت کرلی جس کے باعث ہائیکورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں معزز جج صاحب 27 اے کے نوٹس کے تحت رپورٹ فائل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 24 مارچ کو نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے 27 مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Similar Posts