بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا کے بانڈی بیچ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
بھارتی ادارہ پرنٹ کے مطابق بانڈی بیچ حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔ پرنٹ کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ ساجد اکرم کا تعلق حیدرآباد تلنگانہ سے ہے لہٰذا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
بانڈی بیچ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد جبکہ بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری نکلا لیکن بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی ور حقائق کے برعکس مہم چلائی گئی۔
پرنٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بھارت سے تفصیلات مانگیں، جس میں پاکستان سے کسی تعلق کا ذکر نہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔
پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے زمین بوس ہوگئی۔ حقائق واضح ہوگئے جس سے الزام تراشی بے بنیاد نکلی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم کوشش ناکام ہوگئی۔