بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکی قبائل کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری نسلی تشدد، جبری نقل مکانی اور جانی و مالی نقصانات کے بعد موجودہ انتظامی نظام میں رہنا ممکن نہیں رہا۔ کوکی زو کمیونٹی کے نمائندوں کے مطابق بی جے پی کی حمایت یافتہ میتی کمیونٹی کے ساتھ انضمام اب قابلِ قبول نہیں۔
کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ جیسی تنظیموں نے بھی علیحدہ انتظامی ڈھانچے کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ ریاستی سطح پر تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق منی پور میں مئی 2023 سے جاری نسلی فسادات کے دوران ہزاروں افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے۔ مسلسل تشدد نے ریاست میں سیاسی اور سماجی عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق منی پور میں بڑھتی ہوئی علیحدگی پسند آوازیں بھارت کے لیے ایک نیا داخلی چیلنج بن سکتی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے ادارے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔