ڈکی بھائی کی عدالت میں پیشی، کیس میں مزید کیا ہوا؟

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور ترغیب کے مقدمے میں ضلع کچہری لاہور میں پیش ہوئے۔ تاہم ایک ملزم کی عدم پیشی کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزم تو پیش ہوئے لیکن شریک ملزم سبحان پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے ملزموں کی تعداد مکمل نہ ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو  پیشی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ اب مقدمے کی کارروائی 4 جنوری کو ہوگی۔

دوسری طرف عدالت نے ڈکی بھائی کی اپنی اشیا سپرد داری پر لینے کی درخواست پر کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Similar Posts