پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

0 minutes, 0 seconds Read

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی، آج فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے پر آگئی۔

ادھر سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 302 ڈالر فی اونس ہے۔

Similar Posts